ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بریلی سنٹرل جیل میں 21 قیدی کورونا سے متاثر

بریلی سنٹرل جیل میں 21 قیدی کورونا سے متاثر

Tue, 29 Dec 2020 00:09:13    S.O. News Service

بریلی28دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتوارکے روز بریلی میں کوویڈ 19کے 49 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،ان میں سے 21 بریلی سنٹرل جیل کے قیدی ہیں۔

پیرکے روز ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ، ڈاکٹر اشوک کمار نے بتایاہے کہ اتوار کے روز ضلع میں کوویڈ 19 کے 49 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 21 بریلی سنٹرل جیل کے قیدی ہیں۔ڈی آئی جی جیل آنند پانڈے نے بتایاہے کہ ہراتوار کو معمول کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے اور اس بار 21 حراست میں لیے گئے افرادکی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے بتایاہے کہ متاثرہ افرادکے لیے جیل میں ایک علیحدہ بیرک تیارکی گئی ہے اور ان کا وہاں علاج کیا جارہا ہے۔ پیرکے روزمرکزی جیل میں جنگ کی سطح پر صفائی ستھرائی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایاہے کہ اس بات کا پتہ لگایا جا رہا ہے کہ کون ساقیدی کوروناوائرس جیل میں پہنچاہے۔اتوار کے آخرمیں ایڈیشنل چیف سکریٹری اور ڈسٹرکٹ نوڈل آفیسر پرنسپل سکریٹری نونیت سہگل نے بریلی پہنچنے کے فوراََبعدکلکٹریٹ کے انٹیگریٹڈ کوویڈ کمانڈ سنٹر کا دورہ کیا اور کوویڈ 19 ویکسین کی تیاریوں اورویکسین رکھنے کے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے ضروری ہدایات بھی دی ہیں۔


Share: